اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر جنہیں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا کو ایک اور اعزاز ملا ہے۔ کل لارڈز میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوران انہوں نے روایتی گھنٹی بجا کر کھیل کا آغاز کیا۔
وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین کرکٹر بن گئیں ،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون
یاد رہے کہ حال ہی میں ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں بھی شامل کیا گیا، وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔
ثنا میر نے اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر کا آغاز دسمبر 2005 میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں کیا تھا، جب کہ ا نہوں نےآخری ون ڈے میچ نومبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف لاہور میں کھیلا تھا۔
ثنا میر نے اپنے کیریئر میں 226 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 2009 سے 2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی ،انہوں نے 120 ایک روزہ میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کیں اور 1630 رنز بنائے۔