اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا، تہران میں دھماکے

اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کر دیا۔اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر پیشگی حملے کئے گئے ہیں تاہم ابھی حملوں کا ہدف نہیں بتایا گیا۔

ایران کے دارلحکومت تہران میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق تہران کے بعض علاقوں میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر پیشگی حملہ کر دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور کہا ہے کہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کی توقع کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو بھی کردی ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ایران کے جوہری افزودگی نظام کو نشانہ بنایا: اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں، ہماری لڑائی ایرانی عوام سے نہیں بلکہ ایرانی آمریت سے ہے، ایران کے جوہری افزودگی نظام کو نشانہ بنایا ہے۔

ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے،ایران
ایران کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔اس کے علاوہ ایران نے تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں متعدد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اس سے قبل امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو بھی کردی ہے۔

اسرائیل کا ایران پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، امریکی حکام
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے خلاف حملوں میں ملوث نہیں، ہماری ترجیح خطے میں امریکی افواج کا تحفظ ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے ہم سے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی اپنے دفاع کے لیے ضروری تھی۔

Scroll to Top