میرپور :غیر قانوی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف ایکشن شروع کردیا گیا

میرپور: میئر میونسپل کارپوریشن میر پور کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن میر پور کے عملہ نے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے لگائے گئے مختلف قسم کے بورڈ و دیگر سامان کوضبط کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میر پور کے عملہ نے میگا مارٹ،چوک شہیداں اور قائدِ اعظم اسٹیڈیم چوک سے اکھیڑ کر سامان کو ضبط کرلیا اور سامان دفتر میونسپل کارپوریشن میر پور لے آ ئے

یہ بھی پڑھیں: ہاؤسنگ سکیموں میں غیر ریاستی افراد کو پلاٹ الاٹ نہ کئے جائیں، کمشنرمیرپورکا انتباہ

ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ ایسی کسی بھی سر گرمی سے پہلے دفتر میونسپل کارپوریشن میر پور کو آ گاہ کیا جائے۔

یا درہےکہ کمشنر میرپور ڈویژن نے گزشتہ روز عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی غیر قانونی تشہیر بند کرائی جائے۔

 

Scroll to Top