نئی ایئر لائن، پرانی مہارت ، ایئر کراچی کو پی آئی اے کی MRO سہولیات دستیاب ہوں گی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) اور ایئر کراچی کے درمیان طیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال (MRO) سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پی آئی اے، ایئر کراچی کو انجینئرنگ اور طیاروں کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرے گی۔

بدھ کے روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس معاہدے پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات، ایئر کراچی کے چیئرمین حنیف گوہر اور ایئر کراچی کے سی ای او ایئر مارشل (ر) عمران مجید نے دستخط کیے۔

یاد رہے کہ نومبر 2024 میں کراچی کی کاروباری برادری نے ایئر کراچی کے نام سے نئی ایئر لائن کے قیام کا اعلان کیا تھا، جس کے لیے ابتدائی سرمایہ 5 ارب روپے مختص کیا گیا تھا۔ اس اعلان کا باقاعدہ اظہار حنیف گوہر نے کراچی پریس کلب کے دورے کے دوران کیا تھا، جہاں ان کے ہمراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین ایس ایم تنویر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی صحت خطرے میں،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کا جنک فوڈز پر بھاری ٹیکس کا مطالبہ

ایئر کراچی کی پروازوں کا باقاعدہ آغاز تاحال نہیں ہوا۔

Scroll to Top