حویلی، وفاقی محتسب کی کھلی کچہری،شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے

حویلی کہوٹہ( کشمیر ڈیجیٹل۔عمر بٹ سے) وفاقی محتسب کے زیر اہتمام ریسٹ ہاؤس کہوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ فیڈرل ایجسنز پی ٹی اے ، نادرا ، بی آئی ایس پی ، بینک ، بیت المال کے نمائندوں کی شرکت۔ شہریوں کی جانب سے شکایات کے انبار ، ریجنل ہیڈ کا شکایات کے ازالے کی یقین دہانی۔

وی او ، ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب آزاد کشمیر منصور قادر ڈار نے قائم کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنی۔ شہریوں کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، ایس کام کی ناقص سروس ، نیشنل بینک کی خستہ حالی ، سٹاف کی کمی کے بارے میں شکایاتوں کے انبار لگا دیے۔

شہریوں نے کہا کہ سوائے نادرا آفس کے کوئی بھی وفاقی ادراہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق افراد کو پیسے نہیں مل رہے۔ بینک کا سٹاف نہ ہونے سے شہری پورا دن ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ لولی لنگڑی سروس ایس کام ہے جس میں میسج تک موصول نہیں ہوتا۔ ریجنل ہیڈ نے بی آئی ایس پی متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا۔

سروس ، بینک ، واپڈا متعلق دائر شکایاتوں کا اندر 60 ایام حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ اس موقع پر منصور قادر ڈار نے کہا کہ یہ ضلع واقعی ہی پسماندہ ہے۔ ادراے موجود ہیں لیکن شہریوں کو بہتر طریقے سے گائیڈ نہیں کر رہے۔ بی آئی ایس پی متعلق کیسز کا زیادہ تعلق شہریوں کو بہتر آگاہی نہ ہونا ہے۔ سروس کا سنگین مسلہ ہے۔ پی ٹی حکام سے جواب طلب کیا جائےگا۔ دائر درخواستوں کا اندر 60 ایام ازالہ ہو گا۔

بعد ازاں ریجنل ہیڈ نے وفاقی ایجسنز کے زیر اہتمام اداروں ، نادرا ، پوسٹ آفس ، بی آئی ایس پی کا دورہ کیا۔ مزید برآں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی جارحیت میں شہدا کے گھر گئے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔بعد ازاں ریجنل ہیڈ نے وفاقی ایجسنز کے زیر اہتمام اداروں ، نادرا ، پوسٹ آفس ، بی آئی ایس پی کا دورہ بھی کیا۔

لوگوں کی رقوم کی ادائیگی کے وقت بہت تذلیل کی جاتی ہے عورتوں کو سڑک پہ بٹھایا جاتا ہے اور ایسے بے شمار لوگ جن کی شکایات حویلی کہوٹہ دفتر کے متعلقہ ہیں دفتر والے بھی ان کو ٹھیک طریقے سے گائیڈ نہیں کرتے ان کی رہنمائی کرنے سے ان کا مسئلہ حویلی دفتر سے حل ہو سکتا تھا لیکن اس طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی جاتی، بینک ایس ای او بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے لوگوں کی بے شمار شکایات پر وفاقی محتسب کا نوٹس، ۔

محکمہ برقیات کا جو بحران ہے گرڈ اسٹیشن کے نہ ہونے کی وجہ سے حویلی کے عوام کو بجلی کے معاملے میں مشکلات پیش ا رہی ہیں حویلی میں پاسپورٹ افس ، اے ٹی ایم مشیین مزید لگائے جانے کا مطالبہ

بینکوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنا ڈسٹرکٹ نادرا افس کے اندر سٹاف کی کمی کو پورا کر کے وہاں پہ پاسپورٹ افس کے لیے ایک اضافی ٹیسٹ بنائے جانے پر تجویز لی گئی۔۔

وفاقی محتسب نے تمام محکمہ جات کی تفصیل سے شکایات سنی اور تمام محکمہ جات کے افسران سے موقع پر ان کی وضاحت طلب کی اور کہا کہ پاکستان سے متعلقہ جتنے محکمہ جات ہیں میں اسلام آباد میں جا کر ان سے تفصیلی میٹنگ کر کے حویلی کے جملہ مسائل کا جلد حل نکالا جائے گا

ضلع حویلی کے اندر ایس ای او کے متعلقہ اور انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی برابر ھے اسکی کارگردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے بہتر اقدامات کریں گے

وفاقی محتسب کی ریجنل ہیڈ کا شکایات کے ازالے ،لحویلی کے جملہ مسائل حل کیلئے تمام محکمہ جات سے مل کر حل کرنے کی یقین دھانی۔

وفاقی حکومت کابجلی بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے کا نیا منصوبہ تیار

Scroll to Top