صدر آصف زرداری نے پارلیمانی پارٹی آزادکشمیر کا اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

اسلا م آباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج رات 8 بجے ایوانِ صدر اسلام آباد میں طلب کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومت سازی، اور دیگر اہم امور پر مشاورت متوقع ہے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے حکومتی اور اتحادی اراکینِ اسمبلی کی شرکت متوقع ہے

اجلاس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور حکومتی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بعض اہم فیصلے متوقع ہیں جو خطے کی سیاست پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاست سے متعلق اہم امور پر مشاورت متوقع ہے۔سیاسی حلقوں میں اس اجلاس کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسلام تیزی سے پھیلنے والا دنیا کابڑا مذہب بن گیا، امریکی تھنک ٹینک کا انکشاف

Scroll to Top