اسلام آباد(کشمیرڈیجیٹل)امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات نہیں بگاڑ سکتے،یہ تعلق امریکا کی قومی سلامتی کیلئے اہم ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا
پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف مثبت اور فعال کردار کی پوری دنیا معترف ہے،امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا ہے
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل کوریلا کا کہنا تھا کہ؛ ’’داعش خراسان اس وقت عالمی سطح پر سب سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں میں شمار ہوتی ہے‘‘
ہاؤس فارن افیئرزکمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جنرل کوریلا نےکہاکہ پاکستان کےساتھ مل کر داعش کےخلاف کارروائی کررہے ہیں، پاکستان نے داعش کے بانچ بڑے دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
مزید کہا پاکستان کے تعاون سے ہم داعش کو کچلنے کے قریب ہیں،کابل ایئرپورٹ بم دھماکے کے مرکزی ملزم کو پاکستان نے ہمارے حوالے کیا۔
ایرانی بندرگاہ پر میتھانول کے ٹینکر میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک