اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 24 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا!

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تاریخ رقم کر دی، جب ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی غیر معمولی تیزی کے ساتھ 1 لاکھ 24 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

مارکیٹ میں منگل کے روز کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جہاں ابتدائی لمحات میں ہی 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے نتیجے میں KSE-100 انڈیکس 124,040 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو ملکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’خود کو خاموش نہ ہونے دو‘ خاتونِ اول آصفہ بھٹو کی ثنا یوسف کے قتل کی شدید مذمت

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 383 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 122,024 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جب کہ اُس روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

Scroll to Top