مظفرآباد کی رونق، مجذوب سائیں لیاقت دنیا سے رخصت،شہر سوگوار

مظفر آباد: دارلحکومت مظفرآباد کے معروف مجذوب سائیں لیاقت اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں، سائیں لیاقت کچھ دنوں سے لاپتہ تھے ، انکی ڈیڈباڈی گولڑہ موڑ اسلام آباد سےملی۔

مظفر آبا دکی سڑکوں پر دیگچہ گھسیٹنے والے مجذوب سائیں لیاقت اسی شخص کو روزانہ پکڑتے تھے جس کے پاس پیسے ہوں اور جو ان کو دیگچہ خرید کر دے سکے۔

مجذوب سائیں لیاقت ہر کسی سے دیگچہ خرید کر دینے کی فرمائش بھی نہیں کرتے تھے لیکن جس سےفرمائش کرتے وہ خود کو خوش نصیب سمجھتااور خوشی سے ہزاروں روپے کا دیگچہ خرید کردے دیتا تھا۔

سائیں لیاقت بینک روڈ پر بھی دیگچہ گھسیٹتے تھے اس دوران گاڑیاں روک کر انہیں راستہ دیا جاتا تھا حتیٰ کہ حکام کا سکواڈ بھی روک لیا جاتا تھا۔

پوری عمر اپنی ہی دنیا میں گزارنے والا سائیں لیاقت جب دنیا سے رخصت ہوا تو ہر جاننے والا سوگوار ہوگیا کیونکہ سائیں لیاقت نے کبھی کسی کو کوئی زحمت نہیں پہنچائی ۔

سائیں لیاقت کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک حادثے کی وجہ سے ان کی ٹانگ ٹوٹی جس کے بعد انہوں نے دیگچہ گھسیٹنا چھوڑ دیا تھا لیکن شہر میں ہر کوئی ان سے دلاسہ لیناسعادت سمجھتا تھا۔

سائیںلیاقت کے عموماً غائب ہو جاتے تھے اور کچھ عرصہ بعد ہی لوگوں کو نظر آتے تھے لیکن اس بار ان کی لاش گولڑہ موڑ اسلام آباد سے ملی جس کی اطلاع اسلام آباد پولیس نے تصویر جاری کرکے دی۔

مرحوم کی ڈیڈ باڈی پمز اسلام آباد سے لواحقین نے وصول کی اور مظفر آبا د روانہ ہوئےہیں، سائیں لیاقت کا تعلق گوجرہ مظفر آبا دسے تھا۔

Scroll to Top