farooq haider

قائم مقام چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن تضحیک،عدلیہ کیساتھ مذاق بند کیا جائے،فاروق حیدر

مظفرآباد: سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی عدلیہ کے ساتھ مذاق بند کیا جائے۔

مستقل بنیادوں پر چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کی منظوری ہونے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر نوٹیفکیشن عدلیہ کی تضحیک ہے۔

اپنے ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ تمام بار ایسوسی ایشنز، آزادجموں کشمیر بار کونسل کو اس معاملے پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ واقعہ معمولی نہیں اس کے پیچھے ایک ایجنڈا اور منظم سازش ہے،فاروق حیدر خان

کشمیر کونسل اسلام آباد میں بیٹھے ہوے حضرات نا جانے ایسے کام کیوں کرتے ہیں کہ جس سے آزادکشمیر میں شکوک و شہبات پیدا ہو،ں ایسی ہی حرکات کی وجہ سے پہلے ہی نظریاتی طور پر بہت نقصان ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطہ اب ایسی کسی نظریاتی تخریب کاری کا متحمل نہیں ہو سکتا ،کشمیر کونسل کا یہ پرانا طریقہ کار رہا ہے کہ آزادکشمیر کے ججز پر تلوار لٹکائے رکھے اور ان معاملات کو التوا میں رکھے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس طرز کے معاملات سے اسلام آباد اور مظفرآباد کے رشتوں کو کمزور کیا جارہا، ماضی میں بھی ایسی متعدد مثالیں ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس رکھ کر اپنے مطلوبہ مقاصد کے حصول کی کوشش کی جاتی رہی، ایسے ہی ایک مرتبہ سات سال تک سپریم کورٹ کے اندر مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی نہیں کی گئی۔

 

Scroll to Top