کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) بینکوں سے رقم لے کر لٹنے والوں کو بچانے کیلئے پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ساؤتھ پولیس کی جانب سے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس کےمطابق پانچ لاکھ یا اس سے زائد رقم نکلوانے والوں کو سیکیورٹی لینا لازم ہوگی
بینک منیجرخود متعلقہ تھانےفون کرکے پولیس بلائے گا،بینکوں کومووایبل بنکربنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے،اس کے علاوہ بینکوں کے سیکیورٹی گارڈ کے لئے بلٹ پروف جیکٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیاہے کہ بینک میں تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈکی تعیناتی کی جائے،8میگاپکسل والے نئے کیمرے داخلی اورخارجی راستے پر بھی لگائےجائیں
غیرمتعلقہ افرادپر کڑی نظر رکھی جائے،سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی رجسٹرڈکمپنی سے کی جائے،اس کے علاوہ سرکاری چھٹیوں کے دوران بینکوں میں گارڈز لازمی رکھے جائیں۔
کولمبیا زلزلے سے لرزاٹھا،درجنوں گھر ملبے کا ڈھیر، سڑکوں میں دراڑیں ،شدت6.3 ریکارڈ