کشمیر(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ ان لینڈ ریوینیوکاشفافیت اور جدت پسندی کی طرف ایک اور قدم AJK Tax Asaanکو کامیابی سے Google Play Storeپر لانچ کر دیا گیاٹیکس کی ادائیگی اور تصدیق اب عوام کی پہنچ میں۔
محکمہ ان لینڈ ریوینیوآزاد جموں و کشمیرکی جانب سے جدید ترین انوائسنگ سسٹم AJK POS Invoicing Systemکے کامیاب نفاذ کے بعد اب AJK Tax Asaanاینڈرائڈ ایپ کا ابتدائی ورژن بھی متعارف کروا دی گئی ہے جو کہ Google Play Storeسے باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
اس اینڈرائڈ ایپ میں مختلف فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اب صارفین AJK POS Invoicing Systemسے منسلک بزنس سٹورز، برانڈز اور چینز وغیرہ کی جانب سے جاری کردہ رسیدات پر درج انوائس نمبر کے ذریعے یا QR Codeکو سکین کرتے ہوئے رسید کے جینوئن یا بوگس ہونے کی بابت تصدیق کر سکیں گے جو اس امر کی بھی تصدیق کرے گا کہ صارف کی جیب سے ادا کیا گیا سیلز ٹیکس بروقت حکومتی خزانے میں داخل ہوا ہے کہ نہیں۔
بذریعہ اشتہار ہذا عوام الناس اور صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے موبائل ہینڈ سیٹس پر AJK Tax Asaanایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے اس جدید ترین سہولت سے مستفید ہوں اور مالیہ سرکار کے تحفظ اور اس کی بروقت ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں۔جاری کردہ انوائس verifyنہ ہونے کی صورت میں معاملہ فوری طور پر محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے نوٹس میں لائیں۔
AJK POS Invoicing System کی بابت اس ایپ میں بہت جلد مزید فیچرز بھی شامل کر دیئے جائیں گے جن سے انوائسنگ سسٹم کے نفاذ میں مزید شفافیت اور بہتری پیدا ہو گی۔محکمہ ان لینڈ ریوینیو آٹومیشن سسٹم کے تحت ڈیجیٹل انداز میں مختلف سہولیات آفر کر چکا ہے اور اب AJK Tax Asaan ایپ کا لانچ ہونامحکمہ ان لینڈ ریوینیو کی ایک نمایاں کامیابی ہے۔
ہٹیاں بالا شدید گرمی کی لپیٹ میں، طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا