اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ میں غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کی تجویز ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے بینک اکاؤنس منجمد کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے جائیدادوں کی منتقلی پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اور جن اشیا پر ٹیکس اسٹمپ یا بار کوڈ نہیں ہو گا انہیں ضبط کر لیا جائے گا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ مالی سال 27-2026 میں کاربن لیوی 5 روپے فی لیٹر کر دی جائے گی۔
بجٹ 2025: ایک سے زائد پنشن ختم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کافیصلہ