ثنا میر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون!

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے تاریخ رقم کر دی ہے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ یہ اعزاز انہیں پیر کے روز عالمی سطح پر عطا کیا گیا۔

ثنا میر نے 2005 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا اور 226 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وہ ان نو خواتین کرکٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 1000 رنز بھی مکمل کیے۔

2018 میں وہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوئیں، جب کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیتے۔ ثنا میر کی کامیابیاں ان دنوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں جب پاکستانی خواتین کو کھلے میدانوں میں کھیلنے کی اجازت بھی مشکل سے ملتی تھی۔

ثنا میر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ورلڈ کپ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں ٹیم کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 18 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

آئی سی سی نے پیر کے روز سات معروف کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کیا، جن میں بھارت کے ایم ایس دھونی، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری، انگلینڈ کی سارہ ٹیلر، اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور گریم سمتھ شامل ہیں۔

Scroll to Top