جسٹس لیاقت شاہین نے قائم مقام چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد کشمیر کا حلف اٹھا لیا

جسٹس لیاقت شاہین نے عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق، وزراء، بیوروکریٹس اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم حاجی سردار یعقوب خان سمیت سیاسی زعماء کی بڑی تعداد، عدالت العالیہ و لوئر کورٹس کے ججز، مختلف بار ایسوسی ایشنز کے صدور، وائس چیئرمین سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وکلا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں شدید گرمی سے شہری بے حال

Scroll to Top