CHINA

نایاب دھاتوں کی برآمد پر پابندی،چین نے بھارتی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )چین نے ایک اہم تجارتی فیصلہ کیا ہے  جو ہندوستانی معیشت کیلئے خطرے کی علامت ہو سکتا ہے  

چین نے بھارت کو نایاب زمینی دھاتوں کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے ہندوستانی آٹو انڈسٹری ایک بڑے بحران کا شکار گئی ہے۔

آٹو انڈسٹری میں چین پر ہندوستان کے انحصار نے اسے بے بس کر دیا ہے اور ہندوستان کی الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار پر پڑنے والے اثرات نے صنعت میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

چینی فیصلے نے ای وی موٹرز کے لیے درکار نایاب ارتھ میگنےٹس کی سپلائی روک دی ہے جس سے بھارت کی روایتی گاڑیوں کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :کبھی کسی ملک کو اجازت نہیں د یں گے کہ وہ پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کو پامال کرے،چین

نایاب زمینی دھاتوں کی برآمد پر پابندی کے چینی فیصلے کے بعد ہندوستان کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہندوستانی آٹو انڈسٹری میں شور مچ گیا ہے اور صنعت کاروں نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کے اس اقدام سے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی ہندوستانی فیکٹریوں کے بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

چینی پابندی نے مودی حکومت کے میڈیا ان انڈیا کے دعو ئوں کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا ہے اور توقع ہے کہ ہندوستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ ہوگا۔

چین کے اس اقدام نے ہندوستان کی صنعتی خودمختاری پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور ایک بار پھر ہندوستانی صنعت بیرونی ممالک کے رحم و کرم پر ہے۔

چین کی پابندی نے بھارت کا صنعتی خواب چکنا چور کر دیا ہے،اد رہے کہ ہندوستان کی الیکٹرک گاڑیاں اور روایتی آٹو پروڈکشن ان نایاب دھاتوں پر منحصر ہے اور چین دنیا بھر میں ان دھاتوں کا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے۔

 

Scroll to Top