اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانیس کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔
عید قرباں کے موقع پر جرمن سفیر نے عید کے دوران ڈیوٹی پر موجود گارڈز کے لیے مویشی منڈی کا چکر لگایا تاکہ ان کے لیے بھی دُنبے لیے جا سکیں۔
بعد ازاں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔
جرمن سفیر کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جانور ڈھونڈنے کی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ ہی عید الاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی گئی۔
واضح رہے کہ آج 7 جون بروز ہفتے کو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔
ملک کے طول و عرض میں چھوٹے بڑے شہر اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی جارہی ہے۔
نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔
صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں! 🐑
عید پر ڈیوٹی پر موجود گارڈز کے لیے بھی خوشی کا بندوبست ہو، جو اپنے خاندانوں سے دور ہوں گے — اسی لیے مویشی منڈی کا چکر لگایا تاکہ ان کے لیے بھی دُنبے چُنے جا سکیں۔آپ سب کو خوشیوں بھری، بابرکت اور گوشت سے بھرپور عید مبارک! 🌙✨ pic.twitter.com/thcQCqnCMS
— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) June 7, 2025
جاپان کا خلائی مشن ناکام لینڈر ’ریزیلینس‘ چاند پر گر کر تباہ