لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر بھاری جرمانوں کے علاوہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے والے کو25 ہزار روپے چالان ہوگا۔

4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کیلئے ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ ون بائی ٹو سیٹر رکشوں کو سڑک پر لانیکی اجازت ہوگی۔

ون وے کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑی پر2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک کے ای چالان گاڑی مالک کے گھر کے ایڈریس پر بھیجے جائیں گے۔

کشمیریوں کی دلیرانہ جدوجہد ناقابل فراموش، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایل او سی کا دورہ ، جوانوں کیساتھ عیدمنائی

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے لائسنس بنوانے کے عمل میں بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے سائن ٹیسٹ میں پاسنگ مارکس 60 سے کم کر کے 50 کر دیے ہیں۔ اسی طرح موٹر سائیکل کے لیے لرنر لائسنس کی بجائے براہِ راست ریگولر لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Scroll to Top