لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن نے عید پر خصوصی پیغام میں کہا کہ آپ میں سے جو لوگ عید مبارک منا رہے ہیں ان کے لیے دلی عید مبارک۔
میتھیو ہیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر اپنے خصوصی پیغام کا آغاز ’السلام علیکم‘ کہہ کر کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے عید کی مبارک پیش کی اور ایشیا کے لیے امن، خوشحالی پر مبنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس ویڈیو پیغام کے علاوہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ میں سے جو لوگ عید مبارک منا رہے ہیں ان کے لیے نیک خواہشات، خاندان اور پیاروں کے ساتھ نعمت سے لطف اندوز ہوں، کیونکہ اس روز پوری دنیا کی کمیونٹی خوشی بانٹنے کے لیے اکٹھی ہوتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف،فیلڈمارشل عاصم منیر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، خانہ کعبہ میں نوافل ادا