waseem akram akram dummy

نیاز اسٹیڈیم کے باہر لگے وسیم اکرم کے مجسمے کو دیکھ کر شائقین کیوں بھڑک اٹھے؟

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کے باہر لگائے گئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے مجسمےکو دیکھ کر شائقین کرکٹ بھڑک اٹھے ۔

اس مجسمے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کو ا ن کے ٹریڈ مارک باؤلنگ کے انداز میں دکھایا گیا ہے جس میں وہ 1999 کے ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی جرسی پہنے ہوئے ہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں :نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پہلی بار پاکستانی نژاد کرکٹر بھی شامل

اس مجسمے کی نقاب کشائی اپریل 2025 میں کی گئی تھی لیکن اس کی تصویر آج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونا شروع ہو گئی جس کی وجہ سے کرکٹ شائقین کی جانب سے انتظامیہ پر شدید تنقید کی گئی۔

ایک صارف نے مجسمے کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم کے مجسمے کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے ابتدائی دنوں میں ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے مجسمے کو وسیم اکرم کا ٹیمو ورژن قرار دیا، جب کہ ایک مداح نے سابق کرکٹر کو مشورہ دیا کہ وہ اسے خود کہیں اپ ڈیٹ کریں۔یاد رہے کہ 1984 سے 2003 تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وسیم اکرم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 414 اور ون ڈے فارمیٹ میں 502 کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

Scroll to Top