جاپانی محققین نے ورچوئل رئیلٹی ویڈیو گیمز کے بارے میں ایک چھو ٹی سی تحقیق شائع کی ہے جو مبینہ طور پر کھلاڑیوں کی بینائی کو بہتر بنا نے سے متعلق ہے ۔
ایک طویل عرصے سے ویڈیو گیمز کھیلنے کا تعلق بصارت کے مسائل سے ہے لیکن تحقیق کے مطابق کچھ ویڈیو گیمز دور کی نظر کے علاج میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں ۔
محققین نے 10 افراد کے ایک گروپ کو چھ ہفتوں کے عرصے میں ایک بہت ہی آسان وی آرویڈیو گیم کھیلنے کے لیے دیا تھا تاکہ پتہ چل سکے کے اس سے ان کی بینائی پر کیا اثر پڑتا ہے ۔
مطالعہ کے دوران استعمال ہونے والا گیم ایک سادہ گیم تھا جس میں کھلاڑیوں کو اپنے وی آر ہیڈسیٹ کنٹرولرز کو قریب اور دور کے اہداف پر گولی مارنی پڑتی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں :آئی فون استعمال کرنے وا لے صارفین کے لئے بری خبر آگئی
ہر کامیاب ہدف کے بعد مزید پیچھے ہٹنا پڑتا تھا،اس دہرائے جانے والے کام کے لیے کھلاڑیوں کو گیم جیتنے کے لیے قریب اور دور دونوں اہداف کو دیکھنے کی مشق کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
نتائج کا تجزیہ کرنے کے بعد محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن شرکاء نے صرف تین دن کے وقفے سے بھی گیم کھیلی، ان کی دور کی نظر میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔
اکثر محققین کے مطابق موبائل یا کمپیوٹر پر ویڈیو گیمز کھیلنے سے بینائی متاثر ہوتی ہے ،تاہم اب نئی تحقیق کےمطابق ویڈیو گیمز کھیلنے سے دور کی نظر ٹھیک ہوسکتی ہے ۔