امریکی صدرٹرمپ کا جو بائیڈن کیخلاف صدارتی تحقیقات کا حکم

واشنگٹن (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدرٹرمپ کا سابق صدر جو بائیڈن کیخلاف صدارتی تحقیقات کا حکم ،امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی دماغی صحت سے متعلق حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن کے مشیروں نے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی ، یہ امریکی تاریخ کا خطرناک ترین اسکینڈل ہے۔

علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ہماری پالیسیوں کا محورملکی سلامتی، ترقی اورعوامی خوشحالی ہے، ہم نے قلیل عرصے میں کئی میدانوں میں کامیابیاں حاصل کیں اور یہ امریکا کا سب سے سنہری دور ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ “ہم امریکا کو ایک بار پھرعظیم بنانے کی جانب گامزن ہیں اور ہماری قوم متحد ہو کر اپنے مستقبل کو بہتر بنا رہی ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ ہم اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top