پرل ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ کے ملازمین 6ماہ کی تنخواہ سے محروم ،گھروں میں فاقے

راولاکوٹ (بیورو رپورٹ) پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ کے ملازمین اس عید پر بھی تنخواہ سے محروم۔ پانچ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی تا حال نہ ہو سکی۔

ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ فیس نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو سکولوں سے نکالا جا رہا ہے۔ تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ملازمین سنت ابراھیمی سے بھی محروم رہ گئے ۔

حکومت اور بیوروکریسی کی بے حسی کی انتہا ہو گئی ہے۔رائیٹ سائزنگ کی فائل وزیراعظم سیکرٹریٹ میں چھ ماہ سے زیرکار ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کے باوجود تاحال حکومتی منظوری نہ ہوسکی۔

ملازمین نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم عیدالاضحی پر بھی احتجاج کریں گے اور تا دم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے ۔اس کا جو بھی نقصان ہوا اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپ خود فیصلہ کریں کہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملے تو گھر کا چولہا کیسے جلایا جا سکتا ہے۔

ہمارے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں۔ دفتر آنے کیلئے کرایہ بھی نہ ہے۔ بچوں کو سکولوں سے نکالا اور گاڑیوں سے اتارا جا رہا ہے۔

دکانداروں نے بھی ادھار دینا بند کر دیا ہے۔ اگر ملازمین پی ڈی اے کے مسائل کو حل نہ کیا گیا اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ملازمین پی ڈی اے دیگر ملازم تنظیموں کے ساتھ مل کرشدید احتجاج کریں گےاور تا دم مرگ بھوک ہڑتال کی جائے گی۔
غربت جانچنے کا پیمانہ اپ ڈیٹ،عالمی بینک نے نئی حدود متعین کردیں

Scroll to Top