مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ چند دن میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر تعینات ہو سکتے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے طویل عرصہ تک چیف الیکشن کمشنر کی آسامی چیف جسٹس ہائی کورٹ کی ریٹائرمنٹ کے انتظار میں خالی رکھی۔
صداقت حسین راجہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ہائیکورٹ میں چیئرمین کشمیر کونسل/ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے جج بھرتی کروائے تھے جو اب چیف جسٹس ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔
حکومتی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد صداقت حسین راجہ چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دئیے جائیں گے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے صداقت حسین راجہ کے حامی نہیں۔
ایک صدر کی خواہش ہے کہ غیر جانبدار اور غیر سیاسی رجحان رکھنے والے ریٹائرڈ جج کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا جائے ۔لیکن آزاد کشمیر میں پے در پے رونما ہونے والے واقعات کے تناظر میں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے صدور کو کامیابی ملنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں ۔
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی مشاورت سے نام منظوری کیلئے وزیراعظم پاکستان و چیئرمین کشمیر کونسل کو بھیجے جاتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے تاہم انکے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق جو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم ایل اے اور سپیکر منتخب ہوئے تھے اور وزارت عظمی کے لیے تحریک انصاف سے منحرف ہو گے تھے انکے ساتھ اچھا تعلق ہے۔
راولاکوٹ کا بڑا اعزاز، سردار لیاقت شاہین ہائیکورٹ آزاد کشمیر کے مستقل چیف جسٹس تعینات