نائیجیریا میں جونیئر ایونٹ، پاکستانی ٹینس پلیئرسوہا علی کا ناقابل شکست سفر جاری

نائیجیریا کے شہر ابوجا میں جاری آئی ٹی ایف جونیئر ایونٹ میں پاکستان کی 17 سالہ جونیئر ٹینس پلیئر سوہا علی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

آئی ٹی ایف جے 30 گرلز ڈبلز ایونٹ میں کامیاب آغاز کے بعد سوہا علی نے سنگلز مقابلوں میں بھی پہلا میچ جیت کر اپنی فتوحات کو آگے بڑھایا۔ سنگلز میں سوہا علی نے نائیجیریا کی وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والی کھلاڑی نینروٹ سووا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود سوہا نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے دو سیٹس اپنے نام کیے۔

سوہا علی نے نینروٹ سووا کے خلاف 5-7، 2-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل منگل کو گرلز ڈبلز میں بھی سوہا علی نے بھارتی کھلاڑی سدھاک کور کے ساتھ جوڑی بنا کر پہلا میچ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دماغ کھانے والے امیبا سے متاثرہ نوجوان جاں بحق

آج گرلز ڈبلز میں سوہا اور سدھاک کور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

Scroll to Top