انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا، جس میں سری لنکا کے کمیندو مینڈس نے یہ ایوارڈ حاصل کر لیا۔
اس ایوارڈ کے لیے پاکستانی اوپنر صائم ایوب، انگلینڈ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف نامزد ہوئے تھے۔ سخت مقابلے کے بعد کمیندو مینڈس نے اپنی شاندار کارکردگی کے باعث یہ اعزاز جیت لیا۔ آئی سی سی کے مطابق 26 سالہ کمیندو مینڈس نے سال 2024 میں تمام فارمیٹس میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 32 میچز میں 1451 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کارکردگی نمایاں رہی، جہاں انہوں نے 9 میچز میں 5 سنچریوں کی مدد سے 1049 رنز اسکور کیے، جبکہ ان کا سب سے بہترین انفرادی اسکور 182 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی دھمکی کارگر، کولمبیا نے بے دخل تارکین وطن کو واپس لینے پر اتفاق کر لیا
کمیندو مینڈس کی غیر معمولی فارم اور مستقل مزاجی نے انہیں آئی سی سی کا ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر بننے میں مدد فراہم کی، جو ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔