جہلم ویلی،مختلف مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کا شیڈول جاری

ہٹیاں بالا( کشمیر ڈیجیٹل ) اہلسنت و جماعت اور مرکزی سیرت کمیٹی ضلع جہلم ویلی نے 10ذوالحجہ 1446 ء کیلئے نماز عیدالاضحیٰ کا شیڈول جاری کر دیا

تفصیل کیمطابق اس سال مرکزی جامع مسجد سکندریہ ہٹیاں بالا میں نماز عید 09:00بجے ادا کی جاے گی جہاں مولانا مفتی قاضی محمد فہد چشتی تحصیل مفتی دھیر کوٹ خطبہ عید دیں گے۔

مرکزی عید گاہ الحاج قاضی عبد العزیز گورنمنٹ ہائی سکول شاریاں میں علامہ پروفیسر قاضی محمدابراہیم چشتی ( ر) چیئرمین میرپوربورڈ خطبہ عید دیں گے اور نماز عید انہی کی اقتدا میں 09:00 بجے اداکی جائے گی ۔
مرکزی جامع مسجد اہلسنت گجر بانڈی میں علامہ مولانا سید محمد اسحاق نقوی 08:30 بجے خطبہ عید دیں گے۔جامع مسجد فاطمہ الزھرہٕ چوک بازار ہٹیاں بالا میں نماز عید 08:30 بجے مولاناسفیر احمد عباسی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد غوثیہ قادریہ ندول میں نماز عید علامہ پروفیسر شبیر نقوی کی اقتدا میں 08:30 پر ادا کی جائے گی ۔مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ لانگلہ وسطی میں علامہ مفتی سروید عباسی چشتی خطبہ عیددیں گے اور 08:30بجے نماز عید انہی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی ۔

جامع مسجد سرکار مدینہ بٹاڑ لانگلہ میں نماز عید قاری شعیب عطاری کی اقتدا میں 08:00 بجے ادا کی جائے گی ۔جامع مسجد سیدنا صدیق اکبر کھانڈا بیلہ میں نماز عید 08:30بجے علامہ سید سفیر کاظمی کی اقتدا میں ادا کی جائیگی ۔

عید گاہ اپر کھانڈا ہٹیاں بالا میں نماز عید 09:00 بجے مولانا خالد حسین نیازی القادری کی اقتدا میں ادا کی جاٸیگی۔جامع مسجد حسنین کریمین کاہی ناڑ میں نماز عید 08:30 پر مولانا عباس خان کی اقتدا میں ادا کیجاے گی۔جامع مسجد پجوالہ لانگلہ میں نماز عید 08:30 پر حافظ مدثر لطیف کی اقتدا میں ادا کی جائےگی ۔

مسجد شریف غوثیہ خان محلہ کنیری لانگلہ میں نماز عید 08:00بجے علامہ ممتاز چشتی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی ۔جامع مسجد دھنی بقالاں میں نماز عید 08:00 بجے مولانا عابد محمود ہاشمی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چکارمیں نماز عید 08:30 پر مولانا عبد القدوس نقشبندی پڑھائیں گے (بارش کی صورت میں نماز عید مرکزی جامع مسجد غوثیہ چکار میں ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد سیدنا صدیق اکبر مونڈاں چکار میں نماز عید 07:45 پر علامہ حافظ مبشر چشتی کی اقتدا میں ادا کی جاٸیگی .جامع مسجد موہتر موہریاں چکار میں نماز عید 08:30 بجے علامہ محسن چشتی ضیاءکی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔

جامع مسجد غوثیہ گیلانیہ نون بگلہ چکار میں نماز عید علامہ سید نزاکت شاہ کی اقتدا میں 08:30 پر ادا کی جائے گی ۔جامع مسجد غوثیہ ستاریہ کٹلی چکار میں نماز عید 07:30 بجے مولانا قاضی آزاد حسین فاروقی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی ۔

غوثیہ مدنی مسجد چھیلاں میں مولانا عمرالدین نعیمی 08.30 پر خطبہ عید دیں گے۔جامع مسجد اولیاء سراں میں نماز عید 08:30 بجے علامہ قاضی امداد اللہ کی اقتدا میں ادا کی جائے گی ۔پرھوڑ بنی حافظ نماز عید ٹھیک 08:00 بجے سید صداقت عطاری کی اقتدا میں ادا کی جائے گی ۔

مرکز اہلسنت جامع مسجد سیدہ آمنہ ؓ پُلی بازار چٹھیاں میں نماز عید 8:30 پر مولانا عاقب الیاس عباسی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔جامع مسجد پیراں والی چٹھیاں میں نماز عید 8:00 بجے ادا ہو گی ۔

مرکزی جامع مسجد غوثیہ چناری میں نماز عید 08:30 بجے علامہ مفتی مقصود احمد کیانی کی امامت میں ادا کیجاٸیگی.مرکزی جامع مسجد وسطی پاہل میں نماز عید 08.00بجے علّامہ سید محمد عبد الباسط نقوی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی ۔

ہائیکورٹ : سیکرٹری تعلیمی بورڈ تسنیم زہرہ کیانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل، سردارلئیق احمد بحال

Scroll to Top