مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 43-اے کےتحت حاصل کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صدر مملکت نے جسٹس سردار لیاقت شاہین کو ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردارصداقت حسین راجہ کی ریٹائرمنٹ پر ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے۔
جسٹس سردار لیاقت شاہین کی بطورقائم مقام چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جو عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد موثر ہو گا۔ یہ تقرری جسٹس صداقت حسین راجہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی گئی ہے۔
کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گا، اس میں کوئی شک نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر