گلگت: گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلا پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کیس جے بی کے ضلع دیامر میں رپورٹ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تانگیرمیں 23 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہے۔
دوسری جانب قومی ادارہ صحت اسلام آباد (این آئی ایچ) نے بھی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ کیس گلگت بلتستان میں 7 سال بعد پہلی بار پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہے۔
پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ حکام نے بھی بتایا کہ رواں سال 2025 میں اب تک پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حویلی میں انسداد پولیو مہم شروع، 28 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے