مظفرآباد میں مرغی، انڈے اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری قیمتیں جاری!

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کی جانب سے ضلع بھر میں مرغی، گوشت اور انڈوں کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مرغی اور انڈوں کی قیمتیں:

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 405 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ مرغ بریڈر گوشت 470 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ دیسی مرغی خالص 1,050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

انڈوں کی بات کی جائے تو 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے300 روپے فی درجن اور 51 سے 65 گرام والے انڈے 380 روپے فی درجن میں فروخت کیے جائیں گے۔

سبزیوں کی قیمتیں:

سبزیوں کے نرخوں میں بھی واضح تبدیلی کی گئی ہے۔ آلو سفید 60 روپے اور آلو لال 80 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔ پیاز سرخ60 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔ ٹماٹر 70 روپے، لہسن چائنہ 310 روپے اور چائنا ادرک 710 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ لہسن دیسی 190روپے میں دستیاب ہے۔

بند گوبھی 70 روپے، پھول گوبھی150 روپے، شملہ مرچ 230 روپے اور کریلا 90 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔ بینگن 100، کدو 90، بھنڈی 110،کریلہ 90، شلجم110، عروی 230،کھیرا90، پالک دیسی 70 فی کلو ، گاجر چائنہ110 روپے مقرر کر دی گئی ہیں جبکہ لیموں 510 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ دار طبقے کو جزوی ریلیف، فائلرز و نان فائلرز کیلئے ٹیکس کا نیا بوجھ؟

پھلوں کی قیمتیں:

پھلوں میں سیب سفید 310 روپے فی کلو، آڑو260 روپے اور سیب ایرانی 460 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کیلا دو اقسام میں دستیاب ہے جن میں VIP کیلا 230 روپے اور عام کیلا 180 روپے فی درجن میں دستیاب ہوگا۔آم سندڑھی 310 روپے اور آم لنگڑا 210 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔خوبانی دیسی310 روپے، آڑو موٹا 260 روپے، آلو بخارہ310 روپے، اورخربوزہ سفید90 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔

Scroll to Top