کوٹلی:کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان کی گاڑی دوران سفر الٹ گئی، گاڑی کو حادثہ کھوئی رٹہ سے کوٹلی آزاد کشمیر کی جانب سفر کے دوران پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ کے وقت کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان ڈی آئی جی پونچھ کی گاڑی میں سفر کر رہے تھے، حادثے میں کمشنر پونچھ ڈویژن کے ڈرائیور اور گن میں زخمی ہو گئے۔
کمشنر پونچھ ڈویژن اپنی گاڑی میں موجود نا ہونے کے باعث حادثے میں محفوظ رہے، دوران حادثہ گاڑی گہری کھائی میں جا گری زخمی ڈرائیور اور گن میں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی کے بھائی کا انتقال ہوا جس پر تعزیت کیلئے کمشنر مسعوالرحمان کوٹلی نکیال گئے تھے۔
کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمان اوروزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی قریبی رشتہ دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیرمیں ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالوں کا گھیرا تنگ کرینگے، ڈپٹی کمشنر راجہ صداقت