وادی نیلم کے سیاحتی مقام اپرنیلم کے رہائشی نوجوان راجہ احمد خان کو کچے کے ڈاکوؤں نے روات راولپنڈی سے جھانسہ دے کر اغواء کر لیا اور بھاری تاوان بھی مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے سیاحتی مقام اپرنیلم کے رہائشی نوجوان راجہ احمد خان ولد حاجی راجہ عادل مرحوم کو کچے کے ڈاکوؤں نے روات راولپنڈی سے جھانسہ دے کر اغواء کر لیا ہے ۔
ڈاکوئوں نے نوجوان کو کچے کے علاقے کشمور پہنچا دیا اور ورثاء سے ایک کروڑ روپےنقد،2آئی فون اور ایک راڈو گھڑی تاوان مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوانوں کا جذبۂ وطن سے بھرپور انگریزی نغمہ، بھارت کو دوٹوک پیغام
کچے کے ڈاکو عموماً سستی گاڑیوں، ٹریکٹر،سستے مویشیوں کےجھانسے میں لاکر نوجوانوں کو اغوا ء کرکے بھاری تاوان مانگتے ہیں ، یہ معلوم نہیں کہ راجہ احمد ان کے جھانسے میں کیسےآیا۔
حکومت کی طرف سے کئی بار لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سستی اشیاء کے جھانسے میں آکر کچے کے علاقوں کا رخ نہ کریں لیکن اس سے پہلے بھی کئی نوجوان جا کر چنگل میں پھنس چکے ہیں۔
راجہ احمد ورثا نے حکومت پاکستان اور سندھ حکومت سے راجہ احمد خان کی رہائی کے لئے فوری اقدامات کرنےکی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ جہاز عامر کے بغیر نہیں اُڑ سکتا، قدرت لیبیا کے عازم حج نوجوان پر مہربان ہوگئی