مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں انکے اعزاز میں ضلعی عدلیہ آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کر کے انکی عدلیہ کے لیے بالخصوص عام آدمی کو انصاف کی فراہمی، میرٹ کی بالا دستی، ماتحت عدلیہ کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخ ساز خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب آمد پر چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ کا ضلعی عدلیہ کے ججز کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس کو آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
تقریب میں سینئر جج عدالت العالیہ جسٹس سردار لیاقت حسین، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، چیئرمین انوائرمنٹل ٹریبونل، چیئرمین انکم ٹیکس ٹربیونل،ججز احتساب کورٹس، جج الیکشن ٹریبونل،ضلع قاضی صاحبان، وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل وممبرآن بار کونسل، سیکرٹری الیکشن کمیشن۔
یہ خبر بھی پڑھیں :سائبر کرائم چیلنج، قوانین میں ضروری تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت راجا
کمشنر مظفرآباد ڈویژن، ڈی آئ جی مظفرآباد ڈویژن، ایس ایس پی مظفرآباد، سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ و ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر و جنرل سیکرٹری سینٹرل بار ایسوسی ایشن، وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر پریس فاونڈیشن اور ماتحت عدلیہ آزاد جموں و کشمیر کے تمام جوڈیشل صاحبان و قاضی صاحبان نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے شاندار تقریب کے انعقاد پر ضلعی عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ پر آزادکشمیر بھر میں ضلعی عدلیہ، وکلاء، سول سوسائٹی کی جانب سے جو محبت مل رہی ہے اس پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
ہائیکورٹ میں کئی عرصہ سے پڑےپرانے کیسز کو نمٹا کر جو کامیابی حاصل کی اس پر وکلاء اور ججز صاحبان کو سلام پیش کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر جج عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر جسٹس سردار لیاقت حسین نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ جسٹس صداقت حسین راجہ جیسے نڈر اور باوقار و باہمت شخص کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، جو شفقت اور پیار ان سے ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔
چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں جوڈیشل آفیسران اور ماتحت عدلیہ نے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیے ان سے میرا سر فخر سے بلند ہو گیا۔
آزادکشمیر کے وکلاء جس خلوص اور محبت سے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کے اعزاز میں تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں وہ ایک مثال ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کی سدھنوتی آمد ’’کیس فلو مینجمنٹ اور رجسٹریشن آف ڈیڈز“سسٹم کا افتتاح
انہوں نےکہا کہ اسوقت آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ کے کسی بھی بینچ میں 5 سال سے پرانا کیس نہیں ملے گا جس کا کریڈٹ چیف جسٹس ہائیکورٹ اور معزز ججز و وکلاء کو جاتا ہے۔
انہوں نےکہا کہ جسٹس صداقت حسین راجہ کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، چیف جسٹس کو اپنی اور ساتھیوں کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین آزادجموں وکشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی نے کہا کہ چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کو ریٹائرمنٹ پر جس طرح پورے آزادکشمیر میں پذیرائی مل رہی ہے اور وکلاء کمیونٹی آپ کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد کر کے آپ کو خراج تحسین پیش کررہی ہے وہ آپ کی حسن کارکردگی کا سرٹیفکیٹ ہے جس پر آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ فاروق محمود نے کہا کہ جسٹس صداقت کے دور میں بار اور بینچ کا تعلق مثالی رہا۔ پونچھ ڈویژن کی جوڈیشری کی جانب سے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ضلع قاضی میرپور عبدالخالق عتیق نے کہا کہ چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کیوجہ سے ہمیں بہت حوصلہ ملا۔ آپ نے کبھی کسی کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹلی راجہ شمریز خان نے کہا کہ چیف جسٹس صداقت حسین راجہ کے دور میں عدالتی تاریخ میں پہلی بار لاکھوں کی تعداد میں فیصلہ جات ہوئے، عدلیہ کی کمپیوٹرائزئشن ہوئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں :صدر بیرسٹر سلطان سے چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
چیف جسٹس نے کبھی کسی بھی جوڈیشل افسر کو تنہا نہیں چھوڑا اور ہمیشہ ماتحت عدلیہ کی رہنمائی کی۔ضلع قاضی اٹھمقام عبدالشکور مہروی نے کہا کہ ماتحت عدلیہ میں درس اور نماز کی پابندی کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ اور مکانیت کے مسائل کرنا چیف جسٹس ہائیکورٹ کی کارکردگی کا صرف ایک پہلو ہے۔
بے مثال خدمات پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کمشنر مظفرآباد چوہدری گفتار حسین نے کہا کہ عدلیہ کے ساتھ ساتھ چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نےانتظامی معاملات میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ پبلک سروس کمیشن میں شکایت کا نوٹس لیا۔




