بھارت میں کورونا کی نئی لہر؟صرف چار دن میں کیسز تین گنا بڑھ گئے

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر تیزی سے بڑھنے لگے ہیں جہاں فعال مریضوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق صرف چار دن کے دوران کیسز میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کیرالہ ہے، جس کے بعد مہاراشٹرا اور دہلی کا نمبر آتا ہے۔ بھارتی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 30 مئی تک فعال کیسز کی تعداد 2,710 ہو گئی ہے، جبکہ 26 مئی کو یہ تعداد 1,010 تھی۔ کیرالہ میں 1,147 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مہاراشٹرا میں 424 اور دہلی میں 294۔ گجرات میں بھی 223 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

دیگر متاثرہ ریاستوں میں تمل ناڈو اور کرناٹک میں 148، مغربی بنگال میں 116، راجستھان میں 51 اور اتر پردیش میں 42 کیسز شامل ہیں۔ پڈوچیری میں 25، ہریانہ میں 20، آندھرا پردیش میں 16 اور مدھیہ پردیش میں 10 کیسز سامنے آئے ہیں۔ گووا میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ اڈیشہ، پنجاب اور بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں 4، تلنگانہ، اروناچل پردیش اور چندی گڑھ میں 3، جبکہ میزورم اور آسام میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہار کے اعداد و شمار تاحال دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مقیم کشمیری یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کردارادا کریں،بیرسٹر سلطان

تازہ اضافے کے ساتھ کم از کم 7 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں، جن کے اسباب کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان میں دو اموات مہاراشٹرا اور دہلی میں ہوئیں، جہاں متاثرہ افراد شدید بیماریوں کا شکار تھے۔ حکام کے مطابق، پنجاب کے سوا تمام جاں بحق افراد بزرگ شہری تھے۔

Scroll to Top