ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں دو ارب افراد کے زیر استعمال ایک مقبول ایپلی کیشن کچھ اسمارٹ فونز پر بیٹری کے خرچ کا باعث بن رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے سبب گوگل پکسل اسمارٹ فونز خاص طور پر متاثر ہوتے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا دوسرے اینڈرائیڈ فونز بھی اسی مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں یا نہیں۔
اینڈرائیڈ سپورٹ فورم کے نمائندے کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام نے اس سلسلے میں ایک اپ ڈیٹ جاری کی ہے اور اب اس مسئلے کو حل ہوجانا چاہیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ڈیجیٹل دور کے محافظ، انتہائی محفوظ موبائل فونز جنہیں عالمی رہنما بھی استعمال کرتے ہیں
کمیونٹی منیجر عادل شیخ نے کہا کہ انسٹاگرام ایک اپ ڈیٹ ایپ جاری کر رہا ہے جس سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر بیٹری کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صارفین کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس انسٹاگرام کا تازہ ترین ورژن (382.0.0.49.84) انسٹال ہے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔.