bilawal

بھارتی سازشیں دنیا کو بتانے پاکستانی وفد بلاول بھٹو کی قیادت میں نیویارک پہنچ گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گیا ہے۔

وفد کی عالمی رہنماؤں، سفارت کاروں اور طلباء کے ساتھ اہم ملاقاتیں طے ہیں،ذرائع کے مطابق وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اور نو غیر مستقل ارکان سے ملاقاتیں طے  ہیں۔

وفد پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا موقف جامع طور پر پیش کرے گا،اس کے علاوہ بلاول بھٹو نیویارک میں مقیم طلباء کے ایک نمائندہ وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارتی پروپیگنڈہ، پاکستان کا عالمی سطح پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ، بلاول کو اہم ٹاسک مل گیا

وفد کے سربراہ بلاول بھٹو طلبا کو عالمی سفارت کاری، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مقام اور کردار کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، صحافیوں اور ماہرین سے بھی بات چیت کرے گا۔

اس دورے کو عالمی سطح پر پاکستان کی موثر سفارتی موجودگی کا مظاہرہ کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Scroll to Top