ایلون مسک جو دنیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ سے حال ہی میں الگ ہوئے ہیں ان کی آنکھ سوجی ہوئی ہے اور اس کے نیچے زخم نمایاں ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے 130 دن وابستہ رہنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ایلون مسک نے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی آخری پریس بریفنگ میں شرکت کی جس میں ان کی ایک آنکھ سوجی ہوئی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کا عہدہ خاموشی سے چھوڑ دیا
جب صحافیوں نے اس کے بارے میں پوچھا تو ایلون مسک مسکرائے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ خاموش نہ رہے جب امریکی صدر نے انکی توجہ مبذول کروائی تو ایلون مسک کو اس کی وجہ بتانا پڑی۔
ایلون مسک نے بتایا کہ میں دراصل اپنے 5 سالہ بیٹے کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اس کا مکا میری آنکھ کے قریب لگا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ اگر آپ ایلون کے بیٹے کو جانتے ہیں تو آپ آسانی سے اس پر یقین کر لیں گے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک بچے کو اپنے ساتھ اپنے محکمے کی پہلی پریس کانفرنس میں لے کر آئے تھے جس کی دلچسپ حرکات و سکنات نے عالمی توجہ حاصل کی۔