مظفر آباد ، میرپور ، سدہنوتی ( کشمیر ڈیجیٹل )عید قربان کی آمد کے ساتھ ہی آزاد جموں کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مویشی منڈ یاں قائم ہوگئی ہیں ۔
بیوپاریوں کے درمیان بھاؤ تاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم رواں سال مہنگائی نے خریداروں اور بیوپاریوں دونوں کو پریشان کر دیا ہے
مظفرآباد، راولاکوٹ سدہنوتی ،میرپور اور دیگر علاقوں میں قائم مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بکرے اور دنبے کی قیمتوں میں 15 سے 20 ہزار روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :روڈ یاگلی محلوں میں مویشی فروخت کرنے پر سخت ایکشن ہوگا،میرپور انتظامیہ کا انتباہ
بڑے جانور جیسے گائے اور بیل کی قیمتیں بھی غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں، خریداروں نے کشمیر ڈیجیٹل کوبتایا کہ گزشتہ سال اچھا دنبہ 50 سے 60 ہزار روپے میں دستیاب تھا لیکن اس سال دنبہ 75 سے 80 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے۔
ادھر بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ چارے کی قیمتوں میں اضافہ اور منڈیوں میں سہولیات کی کمی نے ان کے اخراجات میں اضافہ کردیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ جانور کی قیمت زیادہ ہے، لیکن خریداروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مظفرآباد سے مویشیوں کی بیرون آزاد کشمیر ترسیل پر پابندی عائد ،سخت کارروائی کا انتباہ
لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث قربانی کے جانور خریدنا مشکل ہو گیا ہے ،خریداروں کا کہنا تھا کہ وہ منڈیوں میں گھوم رہے ہیں لیکن مناسب قیمت پر جانور مل نہیں رہے ان کا کہنا تھا کہ اگر قیمت کم نہ ہوئی تو وہ اجتماعی قربانی پر غور کریں گے۔
خریداروں اور بیوپاریوں دونوں نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈیوں میں سہولیات فراہم کی جائیں اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کر سکیں۔