اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا ،حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا گیا جس کے مطابق پٹرول ایک روپیہ لٹر مہنگا کردیا گیا ہے ۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت برقرار کھی ہے ،پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ لٹر اضافے کے ساتھ نئی قیمت 252 روپے 63پیسے سے بڑھ کر 253 روپے 63پیسے ہوگئی ہے ۔
جبکہ ڈیزل کی قیمت 254روپے 64 پیسے برقرار رکھی گئی ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان یکم جون سے کیا گیا ہے جس کا اطلاق بھی آج سے ہوگا۔