سابق کپتان بابراعظم ویڈیو بنانے پر مداحوں سےاُلجھ پڑے

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی مداح سے الجھنے کی ویڈیو وجہ سامنے آگئی ۔

سوشل میڈیا پر بابراعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بابراعظم کو سڑک پر کھڑے مداحوں سے الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بابر اعظم کے قریبی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فینز سے الجھنے کا واقعہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔ بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر مداحوں کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی ایک مداح بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا۔

نماز کی ادائیگی کے بعد بابراعظم نے مسجد سے باہر آکر سختی سے مداح کو ویڈیو بنانے سے منع کیا اور وہاں سے غصے اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چلے گئے۔

بھارتی فضائیہ تکنیکی خرابیوں،غیرپیشہ ورانہ تربیت کا شکار،حادثات میں اضافہ

Scroll to Top