سولر پینل پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد:چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے واضح کیا ہے کہ بجٹ میں سولر پینل پر مزید کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سولر پینل پر ٹیکس بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں،مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ پر نظرثانی جاری ہے۔سولرپینلزکی درآمد پراضافی ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال ٹیچر کو 25فیصد انکم ٹیکس ری بیٹ حاصل ہوگی،رواں سال اساتذہ کو ری بیٹ کی مد میں ری فنڈ کیاجائےگا یا ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس سیکنڈ ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دلوانے کے لیے کوشاں ہیں، بعض دیگر شعبوں کو بھی ریلیف دینے کے لیے بات چیت ہورہی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آئی ایم ایف نے سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی کم لاگت کیلئے دو نئے سولر پراجیکٹس کی منظوری دیدی

Scroll to Top