رافیل طیاروں کی مایوس کن کارکردگی پر بھارت اور فرانس کے مابین الزام تراشیوں اور محاز آرائی کا آغاز

پاکستان کے خلاف اپنی حالیہ جنگ میں ہندوستان کے مہنگے ترین فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کی مایوس کن کارکردگی پر ہندوستان اور فرانس کی حکومتوں کے درمیان الزام تراشیوں اور تنقید کی ایک لہر کو جنم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ جنگی صورتحال میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کی کارکردگی جہاں بھارت کے لئے دکھ کا باعث ہے وہیں عالمی سطح پر رافیل طیاروں کی ڈیسالٹ کمپنی پر بھی تنقید کی گئی بلکہ فرانسیسی دفاعی ٹھیکیداروں کے دوسرے کلائنٹس بھی رافیل کی کارکردگی پر فکرمندی کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے گزشتہ ہفتے پہلی بار رپورٹ کیا گیا تھا کہ انڈونیشیا کی حکومت نے جنگی سازو سامان کی خریداری کیلئے ڈیسالٹ کے ساتھ اپنے حالیہ معاہدے کا آڈٹ شروع کیا ہے۔

اگرچہ آڈٹ کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن یہ صاف طور پر واضح ہے کہ جکارتہ ہندوستانی ملکیتی رافیلز کی خراب کارکردگی کے بارے میں فکر مند ہے ۔

رواں ہفتے رافیل کی ساکھ کو بچانے کے لیے پیرس نے نئی دہلی کے الزامات سے بری الزمہ ہو نے کا اعلان کیا کیونکہ بھارت نے فرانس کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں کمی بارے الزام عائد کئے اور نقصانات کو پورا کرنے کا کہا جس پر پیرس نے رافیل کے حوالے سے بھارتی الزامات کو بھارتی پائلٹس کی نا تجربہ کاری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:رافیل طیاروں کی تباہی،بھارت کیساتھ براہ راست معلومات حاصل کرنے کیلئے رابطے میں ہیں، ترجمان فرانسیسی فوج

دوسری جانب ہندوستان نے فرانسیسی آڈیٹرز کو ہندوستان کے رافیل تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔ بین الاقوامی پریس اور سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ رپورٹس بتاتی ہیں کہ ہندوستانی حکومت ڈیسالٹ رافیل کی آڈٹ ٹیم کو ہندوستان کے رافیل کے ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر رہی ہے۔

ڈیسالٹ کے آڈیٹر رافیل کے ہندوستانی بیڑے کا معائنہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس بات کویقینی بنایا جاسکے کہ ہندوستانی فضائیہ (IAF) کو کوئی تکنیکی پریشانی نہیں ہوئی ہے۔

بھارتی یقینی طور پر اس درخواست کے بارے میں متوجہ ہوں گے کیو ں کہ نئی دہلی کو واضح طور پر خوف ہے کہ فرانسیسی آڈیٹرز کا بنیادی مقصد رافیل کی خراب کارکردگی کا الزام انڈین ائیر فورس پر ڈالنا ہے۔

پاکستان کیساتھ حالیہ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہندوستان کے کم از کم ایک رافیل جیٹ کے نقصان کے بعدکچھ لوگوں نے قیاس کیا ہے کہ رافیل کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

درحقیقت اگرچہ ہندوستانی معیارات نے اس تباہی میں حصہ ڈالا ہے لیکن ایک آسان وضاحت کا امکان زیادہ ہے۔

فرانسیسی اس حقیقت کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کے پیچیدہ رافیل جیٹ طیارے اب پاکستان کے چینی ساختہ طیاروں سے اتنے برتر نہیں ہیں کہ وہ اپنی بہت زیادہ قیمت کا جواز پیش کر سکیں۔

Scroll to Top