آئندہ بجٹ میں مہنگائی کا نیا بوجھ، پیٹرولیم لیوی میں اضافہ متوقع

آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام کے لیے ایک اور امتحان بننے جا رہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں متوقع اضافہ مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا کر سکتاہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1 ہزار 311 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔ یہ ہدف موجودہ مالی سال کے مقررہ ہدف 1 ہزار 117 ارب روپے سے 194 ارب روپے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران تعلقات میں بڑی پیش رفت: زائرین کیلئے بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

یہ مجوزہ اضافہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں تجویز کیا گیا ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے۔

Scroll to Top