کوئیک رسپانس ٹیمیں اور رضاکار متاثرہ علاقوں میں روانہ ، متعدد سڑکوں کی بحالی کیلئے کام جاری، ڈائریکٹر ایس ڈ ی ایم اے

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) نواحی علاقے بلگراں کے مقام پر کلاوڈ برسٹ،ایک خاتون جاں بحق،کلاوڈبریسٹ کی زدمیں آنے والے متعدد افراد لاپتہ ہونے کی اطلاع، مظفرآباد اور مضافاتی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے سعید قریشی کا کہنا ہے کہ کلاوڈ برسٹ کے بعد پیدا پونے والے فلیش فلڈ میں ایک خاتون لاپتہ ایک کی نعش نکال لی گئی۔
ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 4 رہائشی مکانات تباہ جبکہ ایک مسجد شہید ہوئی،کلاؤڈ برسٹ “مگری مالی “اور “لیسوا” کے علاقے میں ہوا ، لیسوا نالہ میں فلیش فلڈ سے نیلم ویلی کے متعدددیہات بھی متاثر ہو نے کا خدشہ ہے،

ایس ڈی ایم اے کی کوئیک رسپانس ٹیم علاقے میں پہنچ چکی ہے،مقامی رضاکاروں کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا،

ضلعی انتظامیہ تحصیل پٹہکہ کے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی ٹیمیں متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ،وادی نیلم میں بارش ژالہ باری کی وجہ سے شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے جگہ جگہ گاڑیوں میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

محکمہ شاہرات نے شاہراہ نیلم پر جگہ جگہ سلائیڈنگ اور ملبہ ہٹانے کیلئے مشین کیساتھ عملہ بھیج کر آٹھمقام سے باڑیاں تک روڈ کو بحال کر دیا ۔

مشین ماربل تک روڈ کی بحالی اور مسافروں کو سفری سہولیات کیلئے بارش کے تھمنے تک روڈ پر ہی کام کرے گی، وادی نیلم کے لیسواہ اور سماری نالے میں آنے والی طغیانی کی وجہ سے شاہراہ نیلم پر عارضی طور پر ٹریفک متاثر جبکہ وادی نیلم کے چانگن نالے میں آنے والی طغیانی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
طوفانی بارش، نالوں میں طغیانی، شاہراہ نیلم بند ، سیاحوں اور شہریوں کیلئے الرٹ جاری

Scroll to Top