فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت نے پاکستان کو تنہائی سے نکالا، وار ویٹرنز کا خراج تحسین

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وار ویٹرنز (سابق فوجی افسران) نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے خلاف پاکستان کی فیصلہ کن فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق افسران نے کہا کہ اس مختصر دورانیے کی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی گنا بڑی دشمن قوت کو شکست دی۔

پریس کانفرنس میں وائس ایڈمرل (ر)احمد تسنیم نے کہا کہ ہمارے دل، خون اور خوابوں میں پاکستان بستا ہے۔ انہوں نیکہا کہ بھارت نے 1971 کی طرز پر کراچی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پاک بحریہ کی بروقت تعیناتی نے دشمن کی سازش ناکام بنا دی۔

وائس ایڈمرل (ر)احمد تسنیم کا کہنا تھا کہ جو جذبہ 1965 میں دیکھا، وہی اس معرکہ حق میں نظر آیا۔آج کی جنگ ہم نے دماغ سے لڑی ہے۔ دشمن کے ریڈار اور ہتھیار کو جیم کرنا ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔

پریس کانفرنس میں ایئر وائس مارشل (ر)فہیم نے ایئر فورس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی بیانیہ کو ناکام بنایا۔ ایئر فورس نے عالمی سطح پر حیرت انگیز کارکردگی دکھائی۔

ایئر وائس مارشل (ر)فہیم نے کہا کہ یہ ایک الیکٹرانک وار فیئر تھی یہ نہ نظر آنے والی جنگ تھی جو پاکستان نے جیتی۔ بھارت اب کم سے کم دس سال دوبارہ جنگ کی ہمت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فتح صرف افواج پاکستان کی نہیں، بلکہ پوری قوم کے اتحاد، سیاسی و عسکری قیادت کی ہم آہنگی اور برادر ممالک کی بروقت حمایت کا نتیجہ تھی۔

وار ویٹرنز نے چین، ترکیہ، سعودی عرب اور آذربائیجان کا بطور خاص شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان برادر ممالک کی بروقت حمایت سے جنگ کا منظرنامہ بدل گیا۔

چین کو ہر موسم کا دوست قرار دیتے ہوئے ان کی اخلاقی اور تکنیکی حمایت کو سراہا گیا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی اور بروقت سفارتی مداخلت کو بھی خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم قرار دیا۔

سابق فوجیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے روایتی میدان سے ہٹ کر سائبر اسپیس، نیٹ ورک سینٹرک وارفیئر اور الیکٹرانک اسپییکٹرم وار میں بھی بھارت کو شکست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا 40 برس بعد ایک بار پھر پاکستان کی بات سننے پر مجبور ہے۔

وائس ایڈمرل (ر) احمد تسنیم نے کہا کہ پاک بحریہ نے بھارت کے کراچی حملے کے منصوبے کو زیرِ آب آپریشنز اور کریکس ایریا میں بروقت تعیناتی سے ناکام بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ جنگ دماغ سے لڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی وہی جذبہ دیکھنے کو ملا جو 1965 کے معرکوں میں دیکھا گیا تھا۔

ایئر وائس مارشل (ر) فہیم نے پی اے ایف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئر فورس نے دنیا کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایئر چیف نے اپنا بستر آپریشن روم میں لگایا اور شوٹ اینڈ سروائیوکا نعرہ دیا۔ پاکستان نے بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یہ جہاز عامر کے بغیر نہیں اُڑ سکتا، قدرت لیبیا کے عازم حج نوجوان پر مہربان ہوگئی

Scroll to Top