طوفانی بارش، نالوں میں طغیانی، شاہراہ نیلم بند ، سیاحوں اور شہریوں کیلئے الرٹ جاری

وادی نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)طوفانی بارش سے چلہانہ کے مقام پر شاہراہ نیلم بند،ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ تمام لوگ ضروری و غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں
وادی نیلم اور گردونواح میں حالیہ شدید بارشوں اور بادل پھٹنے (کلاؤڈ برسٹ) کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، جس سے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پتھروں کے گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلگراں اور نیلم ویلی کے کچھ مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کے باعث راستے متاثر ہوگئے۔انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور سیاحوں کیلئے الرٹ جاری کردیا، انتظامیہ کی جانب سے الارمنگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ شہری اور سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، خاص طور پر پہاڑی علاقوںکے سفر سے گریز کریں۔

محفوظ مقامات پر قیام لازم بنائیں، ندی نالوں اور پہاڑی ڈھلوانوں کے قریب رہائش سے پرہیز کریں۔ موسمی صورتحال پر نظر رکھیں: محکمہ موسمیات اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اپڈیٹس پر عمل کریں۔
ایمرجنسی نمبرز محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لیے مقامی ریسکیو ادارے پہنچ سکیں۔
موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، لہٰذا شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ رہیں۔

مظفرآباد ، بادل پھٹنے سے طغیانی، قیمتی املاک تباہ، مسجد شہید، متعددمکان زد میں آگئے

Scroll to Top