مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)گاوں بلگراں میں شدید طوفان ، آندھی ، گرج چمک کیساتھ بارش کے دوران اچانک بادل پھٹنے سے نالے میں شدید طغیانی آگئی ۔
کشمیر ڈیجیٹل ذرائع کے مطابق برساتی نالے کے ارد گرد زرعی اراضی ،قیمتی املاک تباہ ہوگئیں۔ طغیانی کے باعث مسجد بھی شہید جبکہ متعدد مکانات نالے کی ذد میں آ گئے۔ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے
لوگوں کی کھڑی فصلیں بھی نالے میں بہہ گئیں۔زرعی اراضی، قیمتی اور پھلدار درخت بھی طغیانی کی نذر ہوگئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق طوفان کے دوران ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی ڈیڈ باڈی مل گئی۔ پانچ سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوگئے ۔
دوسری جانب وادی نیلم میں بھی تیز بارش کی وجہ سے باڑیاں سے میرپورہ کے درمیان شاہراہ نیلم ٹریفک کیلئے بندہوگئی ۔ لیسواہ نالے میں شدید طغیانی کے باعث علاقے کے تمام راستے ،سڑکیں بند
بلگراں نالے میں شدید طغیانی کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ کئی رہائشی مکان طغیانی کی زد میں آگئے
مظفرآباد ، بادل پھٹنے سے طغیانی، قیمتی املاک تباہ، مسجد شہید، متعددمکان زد میں آگئے