بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنربھمبر چوہدری حق نواز کےمحکمہ مال کے دفاتر پر چھاپے ،محکمانہ امور کی پٹرتال،حاضری و ریکارڈ کی چھان بین کی،صفائی ستھرائی کے انتظامات،سائلین کیلئے پانی، بیٹھنے کی سایہ دار جگہ کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں۔
ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز نے کہاکہ وزیر اعظم کشمیر چوہدری انوارالحق کی ہدایات ہیں کہ سائلین کو ہرممکن ریلیف دیں اس حوالے سے تحصیلدارآفس،نائب تحصیلداران،پٹواریوں کے دفاتر،گردوار کے دفاتر،آئی ٹی سنٹر برائے ریکارڈ اراضی سمیت دیگر تمام دفاتر کی پٹرتال کی ،
اس ضمن میں واضح ہدایات ہیں کہ کوئی بھی افسریا اہلکار کسی بھی سائل کی فائل پراسیس میں تاخیر یا التوا ء کا باعث نہ بنے ورنہ سخت کاروائی ہو گی۔
تمام دفاترکی صفائی،دفاتر کے اندورنی و بیرونی احاطہ کی تزئین و آرائش نہایت ضروری ہے اسکے لیئے بھی فوری اقدامات کریں۔حاضری،سائلین سے رویہ اچھا رکھیں۔
مظفرآباد ، بادل پھٹنے سے طغیانی، قیمتی املاک تباہ، مسجد شہید، متعددمکان زد میں آگئے