road block

وردی کے نشے میں مست پولیس اہلکار کی بزرگ خاتون سے دست درازی،تاجروں نے گڑھی دوپٹہ روڈ بند کردی

مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل )گڑھی دوپٹہ پولیس کا اہلکار وردی کے نشے میں مست ہو کر دچھور میراں کی بزرگ خاتون مریضہ کے ساتھ دست درازی اتر آیا۔

معمولی تلخ کلامی پر گڑھی دوپٹہ پولیس اہلکار یونس چوہدری بزرگ خواتین اور اسکے ساتھ بیٹے کو سربازار روڈ پر گھسیٹا اور سر سے چادر بھی اتار دی۔

بزرگ خاتون ڈاکٹر کو چیک کروانے آئی تھی روڈ پر آتے ہی یونس جو تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ میں تعینات ہے بغیرکسی وجہ بدتمیزی شروع کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :برنالہ بازار میں نوجوان کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

خاتون کے بیٹے نے گاڑی کو بازار سے آگے بڑھا دیا تاہم پولیس اہلکار نے انکا پیچھا بازار سے سے باہر تک کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کی گاڑی کو روک کر دونوں پر تشدد شروع کردیا۔

مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر دونوں متاثر ین کی جان خلاصی کروائی،پولیس اہلکار کی طرف سے پر ہاتھ اٹھانے اور تشدد کرنے پر گڑھی دوپٹہ کے تاجروں اور شہریوں نے روڈ کر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

Scroll to Top