اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں کھیلے جانے والا پی ایس ٹین کا فائنل پاک بحریہ کے نام کیا گیا ہے ،فائنل میچ دیکھنے کیلئے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف گرائونڈ میں موجود ہیں ۔
پہلی اننگز کے اختتام پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس سے پہلے میچز میں پاک آرمی اور پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔
معروف گلوکار اور سابقہ سیاستدان ابرار الحق نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور اپنے مشہو ر گانوں سے شائقین کو محظوظ کیا
شائقین کی طرف سے پاک بحریہ کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ، چیئر مین پی سی بی اور دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں ۔
شائقین کی طرف سے پاکستان زندہ باد پاک نیوی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے پورا سٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا
قبل ازیں پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔
یہ خبربھی پڑھیں ۔پی ایس ایل کے میچ میں پاک فضائیہ کو خراج تحسین، ایئرچیف کی بھی شرکت
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل اور فن ایلن نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 17 کے مجموعی اسکور کے ساتھ کپتان سعود شکیل صرف 4 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کا شکار ہو گئے
فن ایلن 12 رنز بنانے کے بعد سلمان مرزا کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، ریلی روسو نے 22 رنز بنائے اور ایوشکا فرنینڈو 29 رنز بنا کر پویلین میں واپس آگئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پی ایس ایل 10 کا میلہ دوبارہ سج گیا، پاک فوج کو خراج تحسین پیش
حسن نواز نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا اور 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دنیش چندیمل نے 22، فہیم اشرف نے 28 رنز بنائے، جب کہ محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس آئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عثمان مرزا اور حارث رؤف نے 2، جبکہ سکندر رضا اور راشد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
لاہور قلندرز نے دو بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔